The Trusted community of buyers and sellers
انکوبیشن کے عمل سے متعلق چند عمومی سوالات اور ان کے تسلی بخش جوابات سوال : انکیوبیٹر کے اندر انڈوں کو کیوں اور کتنی حرارت فراہم کی جاتی ہے ؟ جواب : انکیوبیٹر کے اندر بنیادی طور پر وہ ٹمپریچر فراہم کیا جاتا ہے جو کہ مرغی کا باڈی ٹمپریچر ہوتا ہے جو کہ گرمی سردی میں ایک مخصوص لیول یعنی 7۔37 ڈگری سیلسئیس ہوتا ہے سوال : انکیوبیٹر کے اندر انڈوں کو نمی کیوں اور کتنی فراہم کی جاتی ہے ؟ جواب : انکیوبیٹر کے اندر نمی فراہم کرنے کا بنیادی مقصد چوزے کی گروتھ کے لئیے قدرتی ماحول فراہم کرنا ہوتا ہے اس میں نمی کی وہ مقدار فراہم کی جاتی ہے جو کہ مرغی کی باڈی میں ہوتی ہے جو کہ گرمی سردی میں ایک مخصوص لیول 50 - 70 فیصد تک ہوتی ہے سوال : انکیوبیٹر کے اندر انڈوں کو گھمانا یا ہلانا کیوں ضروری ہوتا ہے، وضاحت کریں ؟ جواب : انکیو بیٹر میں انڈوں کو گھمانا یا ہلانا اس لئیے ضروری ہے کہ انڈے کے اندر پرورش پاتا ہوا چوزہ انڈے کی دیواروں سے چپک کر ڈیڈ نہ ہو جائے سوال : انکوبیشن اورہیچنگ میں کیا فرق ہے؟ جواب : ایک سے لیکر اٹھارہ دن تک انڈے میں چوزے کی بڑھوتری کے عمل کو انکیوبیشن جبکہ انیس سے لیکر اکیسویں دن تک چوزے کے انڈے سے باہر نکلنے کے عمل اور کوشش کو ہیچنگ کہا جاتا ہے سوال : انکیوبیٹر اور ہیچر میں کیا فرق ہے ؟ جواب : ایک سے لیکر اٹھارہ دن تک انڈہ جس مشین میں رکھا جاتا ہے اسے انکیوبیٹر اور انیس سے لے کر اکیس دن تک انڈہ جس مشین میں رکھا جاتا ہے اسے ہیچر کہتے ہیں گھریلو انکیوبیشن یا چھوٹے پیمانے پر لوگ عموما دونوں کام ایک ہی مشین سے کرتے ہیں اور اس مشین کو انکیوبیٹر کہتے ہیں سوال : انکیوبیٹر کے ساتھ الگ سے ہیچ رکھنا کیوں ضروری ہے اور اس کا کیا فائدہ ہے ؟ اٹھارہ دن کے بعد انکیوبیٹر کے اندر نمی کی مقدار میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انکیوبیٹر میں رکھے گئے نئے انڈوں کی نمی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جو کہ نئے انڈوں کے لئیے صحیح نہیں ہوتا، ہیچر الگ رکھنے کی صورت میں اٹھارہ دن بعد انڈے ہیچر میں شفٹ کر دئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بغیر کسی مسئلے کے انکیو بیٹر میں مسلسل نئے انڈے لگانا ممکن ہوتا ہے اور نمی میں اضافہ نہیں کرنا پڑتا اور اچھے نتائج ملتے ہیں سوال : کیاڈومیسٹک انکوبیشن ایک فائدہ مند کام ہے، تفصیلا وضاحت کریں ؟ جواب : جی ہاں ڈومیسٹک انکیوبیشن ایک جاندار پراڈکٹ کا پیداواری کام ہے اور بلا شبہ ایک انتہائی فائدہ مند کام ہے ۔ کھائے جانے والے پرندوں سے لیکر شوق والےپرندوں تک انڈے چوزے اور بڑے پرندے ہر دور خریدے جاتے رہے ہیں اور بیچنے والوں کو نفع دیتے رہے ہیں سوال : کیا کمرشل ہیچری ایک فائدہ مند بزنس ہے، تفصیلا وضاحت کریں ؟ جواب : جی ہاں، تجارتی اور صنعتی پیمانے پر بڑی تعداد میں انڈوں سے چوزے نکالنے والے بڑے پلانٹس لگانا ایک انتہائی فائدہ مند کام ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں کھائی جانے والے پولٹری پراڈکٹس کی دستیابی ممکن ہوتی ہے اور بیچنے والے منافع کماتے ہیں۔ ہمارے ملک میں پولٹری انڈسٹری سے وابستہ بڑے اداروں میں صادق برادرز، جدید پولٹری، اسلام آباد چکس، کے اینڈ اینز چکن پراڈکٹس، سیبروسو اور انمول چکس وغیرہ نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ بڑے گروپوں کی فیڈ ملیں بھی اپنی ہیں جس سے وہ الگ سے منافع کماتے ہیں سوال : گھریلو انکیوبیشن کا عمل کس طرح ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے ؟ جواب : جی کسی بھی ملک کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں سستے گوشت اور انڈوں کی انتہائی اہمیت ہے اور گھر گھر میں چوزوں کا پیداواری عمل شروع ہونے سے نہ صرف لوگ غذائی ضروریات میں خود کفیل ہوں گے بلکہ ذیادہ پیداوار کی صورت میں یہ جاندار پراڈکٹس دنیا بھر میں ایکسپورٹ بھی کی جائیں گی جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ لوگ اس کام کی بنیادی چیزیں سیکھ کر جدید خطوط پر ان کو بڑے پیمانے پر اپلائی کرنے کی کوشش شروع کریں
Report this ad/listing
Member since 1 year ago